
سڈنی(اے ون نیوز)سڈنی میں گزشتہ روز پیش آنے والے دہشتگردی واقعے میں بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آسڑیلوی انٹیلی جنس ایجنسیز نے بھارتی حکومت سے باضابطہ رابطہ کر لیا ہے اور آسڑیلوی ایجنسیز نے دہشتگردوں سے متعلق پوچھ گچھ کیلئے تفصیلات حاصل کی ہیں۔
یاد رہے سڈنی دہشتگردی میں ملوث ایک دہشتگرد کے دوست نے کہا تھا کہ نوید اکرم کا تعلق بھارت سے ہے۔ دوست نے بیان دیا کہ دہشتگرد نوید کے والد کا تعلق بھارت جبکہ والدہ اطالوی ہیں۔
آسٹریلیا کے مشہور بانڈی بیچ پر حملے کے بعد اسرائیلی، بھارتی، افغان میڈیا نے نوجوان شیخ نوید کی تصویر دکھاکر پروپیگنڈا شروع کردیا تھا کہ حملہ کا تعلق پاکستان سے ہے، مگر بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کی حقیقت اس وقت سامنے آگئی جب آسٹریلوی نائن نیوز نے بڑا انکشاف کردیا۔
رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی نائن نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ ہلاک ملزم کے ساتھی کے مطابق شوٹر بھارتی نژاد تھا، جبکہ بھارتی صحافی اور میڈیا ہلاک ملزم کو پاکستان سے جوڑنے کا پروپیگنڈا کر رہے تھے۔
آسٹریلوی میڈیا نے حملہ آور کی شناخت نوید اکرم کے نام سے بتائی تھی۔ نیوساؤتھ ویلز کے شیخ نوید نے بھی سوشل میڈیا پر بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کردیا۔
شیخ نوید کا کہنا تھا کہ اسرائیلی، بھارتی، افغان میڈیا پر غلط تصویر دکھا کر مجھے حملہ آور قرار دینے کی کوشش کررہے ہیں، اسرائیلی، بھارتی اور افغان میڈیا کے گمراہ کن پروپیگنڈے میں نہ آئیں۔




