اہم خبریںتازہ ترین

لیہ،سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ شیر افضل خان جاں بحق

لیہ(اے ون نیوز)لیہ کے علاقے بستی ککڑ والا میں سیوریج کے گڑھے میں گر کر 2 سالہ معصوم بچہ شیر افضل خان جاں بحق ہو گیا.

تفصیلات کے مطابق والد آدم خان کے مطابق بچہ کھیلتے ہوئے گھر کے پاس موجود سیوریج کے گڑھے میں جا گرا.

والد نے بتایا کہ بچہ غائب تھا، تلاش کے دوران جوتا سیوریج کے گڑھے کے قریب ملا جس پر شک ہوا،گڑھے میں تلاش کرنے پر شیر افضل خان کی لاش برآمد ہوئی.

اہل علاقہ نے بتایا کہ علاقے میں سیوریج سسٹم موجود نہیں ہے، جس کی وجہ سے نکاسی کے لیے گڑھے بنائے گئے ہیں،مکینوں نے بتایا کہ وہ 6 سال سے سیاسی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ سے درخواستیں کر رہے ہیں لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی.

بچے کے والد اور اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button