اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

پاکستان کی خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی، داعش خراسان کا ترجمان سلطان عزیز عزام گرفتار

لندن(اے ون نیوز)پاکستان نے خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے داعش خراسان کے ترجمان دہشت گرد خارجی سلطان عزیز عزام کو گرفتار کرلیا۔

اقوام متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق سلطان عزیز عزام داعش خراسان کا ترجمان اور تنظيم کے میڈیا ونگ کا بانی تھا۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گرد خارجی سلطان عزیز عزام کو پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نےگرفتار کیا۔

رپورٹ کے مطابق سلطان عزیز عزام کی العزام فاؤنڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اورپراپیگنڈا کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے، سلطان عزیز عزام کی گرفتاری کے بعد داعش خراسان کی میڈیا سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔

اقوام متحدہ کی اینالیٹیکل سپورٹ اینڈ سینکشنز مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کارروائی سے داعش خراسان کے تنظیمی ڈھانچےکو عالمی سطح پر کمزور کر دیا گیا ہے اور حملوں کےکئی منصوبے ناکام بنا دیےگئے ہیں، اہم کمانڈرز ونظریاتی رہنماؤں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور تنظیم کے جنگجوؤں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button