اہم خبریںتازہ ترین

فیصل آباد، سوشل میڈیا پر دوستی، نوجوان لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

فیصل آباد (اے ون نیوز) سوشل میڈیا کے ذریعے قائم ہونے والی دوستی ایک اور سنگین جرم پر منتج ہو گئی، جہاں ایک نوجوان پر 24 سالہ لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

ملزم علی حسن کا دو سال قبل حسن پورہ کی رہائشی لڑکی سے سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا تھا۔ الزام ہے کہ 10 دسمبر 2025 کو ملزم نے دھوبی گھاٹ کے قریب واقع ایک کیفے میں لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، تاہم ملزم تاحال فرار ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button