
سرگودھا(اے ون نیوز) ٹک ٹاک بنانے کے تنازع پر گولیاں چل گئیں، 2 افراد جاں بحق،دو بھائیوں سمیت 4 افراد زخمی ۔
ذرائع کے مطابق قصبہ شاہ پور سٹی کے موضع کنڈان کے قریب واقعہ پیش آیا۔
فائرنگ کے نتیجے میں مسعود موقع پر دم توڑ گیا جبکہ 55 سالہ شخص ہسپتال میں چل بساجبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
مرنے والوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں ۔




