کینیڈا

کینیڈین وزیراعظم کی مہسا امینی کی ہلاکت کےخلاف مظاہرے میں شرکت،فارسی میں نعرے بازی

اوٹاوا (اے ون نیوز ) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اوٹاوا میں ایرانی خواتین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شرکت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ ایرانی کمیونٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

اے ون ٹی وی کے مطابق جسٹن ٹروڈو نے مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے مظاہرے میں شرکا کے ساتھ مارچ میں شرکت کی۔ مظاہرے میں شرکت کے دوران جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ایران میں خواتین، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں اور دیگر اتحادیوں کو ہم نہیں بھولے۔جسٹن ٹروڈو نے مظاہرین سے خطاب کیا اور فارسی زبان میں نعرے بازی بھی کی۔انہوں نے ایرانی کمیونٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

میں آپ کے ساتھ مارچ کروں گا، میں آپ کا ہاتھ تھاموں گا۔ اور ہم اس خوبصورت کمیونٹی کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم ٹروڈو کی اہلیہ صوفی ٹروڈو نے مظاہر ے کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ میں آپ کے ساتھ کھڑی ہوں کیونکہ اگر ایک خاتون کی بھی حق تلفی ہوتی ہے تو یہ تمام خواتین کی بے عزتی کی علامت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنی کسی بہن کو بھی پیچھے نہیں چھوڑیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button