اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

متنازعہ ٹویٹس کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت بحال

اسلام آباد (اے ون نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازعہ ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت بحال کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ میں ان کا حقِ دفاع بھی بحال کر دیا۔

جسٹس اعظم خان نے کیس کی سماعت کے دوران اہم احکامات جاری کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے سابقہ آرڈرز کو معطل کر دیا، عدالت نے ہدایت کی کہ تین دن میں جرح کو مکمل کیا جائے۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل کامران مرتضیٰ نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں ایک ہفتے کا وقت دیا جائے، اس پر جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ وہ معاملہ دیکھ لیتے ہیں اور فریقین کو ہدایت کی کہ ٹرائل کو پرامن طریقے سے آگے بڑھایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button