اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہور میں حفاظتی تار نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج

لاہور (اے ون نیوز) حفاظتی تار نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کیے جانے لگے۔

شہریوں کے خلاف درج ہونے والے مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج کیے گئے، پولیس نے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات دفعہ 188 کے تحت درج کیے ۔

پولیس کے مطابق بسنت ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں میں 7 لاکھ سے زائد حفاظتی راڈز تقسیم کیے جاچکے ہیں۔حفاظتی تار نہ لگانے پر لیاقت آباد میں 4 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ایک مقدمہ گلبرگ تھانہ میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بسنت دنوں میں مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button