اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

نواز شریف نے اندرون شہر پانی والا تالاب میں بسنت منائی،ڈور کی تعریف بھی کی

لاہور(اے ون نیوز)مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف نے اندرون شہر پانی والا تالاب میں بسنت منائی،ڈور کی تعریف بھی کی،انہوں نے کہا ڈور بہت شاندار ہے، پہلے بہت موٹی ہوتی تھی.

تٍفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی لاہور میں بسنت منائی۔

نواز شریف اندورن لاہور سلطان ٹیپو بلڈنگ مستی گیٹ کے قریب اپنے ایک دوست کےگھر پہنچے جہاں انہوں نے چھت پر بیٹھ کر اڑتی پتنگوں کا نظارہ کیا۔ اس موقع پر قائد ن لیگ نواز شریف نے ڈور اور گڈا بھی پکڑا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر مسلم لیگی رہنما شیخ روحیل اصغر، خرم بٹ اور احسن ڈار بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ لاہور میں بسنت کی رنگینیاں عروج پر ہیں، آج بسنت فیسٹیول کے دوسرے روز بھی شہر میں خوب گہما گہمی ہے اور شہری بسنت منا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button