
لاہور(اے ون نیوز) نجی ٹی وی سنو نیوز کے سپورٹس رپورٹر زین ملک چھت سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔
لاہور میں بسنت مناتے ہوئے افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سنو نیوز سے وابستہ سپورٹس رپورٹر زین ملک چھت سے گر کر جاں بحق ہو گئے۔ زین ملک کا تعلق لاہور کے علاقے ساندہ سے تھا۔ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب وہ بسنت کی تقریبات کے دوران ایک مکان کی چوتھی منزل پر موجود تھے۔ اسی دوران وہ اچانک توازن کھو بیٹھے اور نیچے گر گئے۔
شدید زخمی حالت میں انہیں فوری طور پر میاں منشی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم سر پر گہری چوٹ لگنے کے باعث وہ جانبر نہ ہو سکے ۔ ہسپتال کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق زین ملک کو اونچی جگہ سے گرنے کے باعث سر پر چوٹ لگی جو کہ جان لیوا ثابت ہوئی۔




