اہم خبریںتازہ ترین

آئی ایس پی آر نے جنرل (ر) قمر باجوہ کی صحت سے متعلق اپڈیٹ جاری کردی

راولپنڈی(اے ون نیوز) سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ اپنی رہائش گاہ پر گرنے کے باعث زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کی صحت سے متعلق اپ ڈیٹ جاری کی گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کو رہائشگاہ پر گرنے کی وجہ سے چوٹ لگی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قمرجاوید باجوہ اس وقت سی ایم ایچ میں زیرعلاج ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button