اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

جیل مردوں کی طرح کاٹو عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو ؟صدر آصف علی زرداری

رحیم یارخان، صادق آباد، دنیا پور، وہاڑی(اے ون نیوز)صدر پاکستان آصف علی زرداری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کچے میں یونیورسٹی سندھ حکومت بنائے گی یونیورسٹی کی اجازت صدر دیتا ہے وہ بنائیں گے۔

انہوں نے کہا میں چاہتا ہوں میڈیکل یونیورسٹی بنے آپ اور آپکی آنے والی نسل سرمایہ ہیں فنڈز کیلیے چیف منسٹر سندھ سے بات کروں کا میاں صاحب سے بھی کروں گا میں نے یوسف رضا کو پی ایم اور مخدوم کو گورنر بنایا ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں پرانے بلوچ سرائیکی بولتے ہیں میری مادری زبان سرائیکی ہے۔

عمران خان نے مجھے بندوق کے نشانے پر رکھنے کی دھمکی دی تھی میں نے اپنی پیدائش پر اذان کے بعد گولیوں کی آوازیں ہی سنی جیل میں قید لیڈر اب بہانے ڈھونڈ رہا ہے عمران خان کے بارےمیں صدر پاکستان نے جھل دب کی مثال دیدی بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نہیں نظر آتا انہوں نے بھٹو سے سیاست سیکھی ہم نے اس سے سیکھی ۔

دوست ممالک نے کہا واپس نہ جائیں پہلے حملے کے بعد بی بی نے کہا میں نے عوام سے وعدہ کیا پاکستان جاں گی بی بی کے نصیب میں شہادت تھی میرے گمان میں نہیں تھی ایسا ہوگا جب وہ گاڑی میں بیٹھی میں نے منع کیا کہ ضرورت نہیں جانے کی .

مگر وہ نہ ڈرنے والی بھٹو کی بیٹی تھی ہم نے سوات میں جھنڈا لگایا مجھے پتہ تھا پیچھے بیٹھا بنیا ہمارے بچوں کو گمراہ کررہا تھا ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے پاکستان توڑنے والوں کو ہماری لاش سے گزرنا پڑے گا جیل تو دو سال بعد پوچھتی ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے۔

جیل مردوں کی طرح کاٹو عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو میری بہن کو رات کو پکڑا اس وقت یاد نہیں آیا بی بی نے 22سال کی عمر میں جیل کاٹی جس نے زندگی میں قصور نہیں کیا اس بےنظیر کو پانچ سال سکھر جیل میں بند کیا اب دب جھلو ورنہ چھوڑ دو لیڈر شپ ایک نہتی لڑکی کھڑی ہوگئی عوام اس کے ساتھ کھڑی ہوگئی بھٹو صاحب کو بی بی کے کام اچھے لگتے تھے پی پی کی کوشش ہے ممتاز چانگ ایک ورکر بھی ایم پی اے بن سکتا ہے جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی ۔

جب میں پیدا ہوا تو ازان کے بعد گولیاں سنی ان سے نہ ڈرا پہلی قرار داد سندھ نے پاس کی پھر ڈھاکامیں آپ تو انڈیا سے آئے تو ہمارے تو سات سو سال سے قبریں یہیں پر ہیںپہلے پاکستان ہمارا ہے پھر آپکا کیا آپ ہر کام پر کہیں گے پہاڑی پر چڑھ جاں گا ایک سردار کو کہا اپنی قوم پر رحم کر اس نے میری بات نہیں مانی کوئٹہ روڈ پر لڑتے یا سیاست کرتا .

میں نے ایک سردار کو کہا کسی نے اتنی جیل نہیں کاٹی جتنی میں نے کاٹی صدرپاکستان آصف علی ذرداری کا دورہ صادق آباد کے علاقہ جماالدین والی اور نوازآباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب 14 فروری بروز ہفتہ کو صدر پاکستان آصف علی ذرداری کا جماالدین والی میں قیام کے بعد15 فروری بروز اتوار 3 بجکر 37 منٹ نوازآباد ہیلی کاپٹر کے ذریعے پہنچے ۔

رکن پنجاب اسمبلی ممتازعلی چانگ کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کرنے کے بعد 4 بجکر 35 منٹ پر ورکرز کنونشن پنڈال کے اسٹیج پر پہنچے 5 بجے کے قریب خطاب کے دوران عرصی بعد ماضی کی طرح پنڈال میں موجود عوام خطاب سننے کیلئے اچھے خاصے متوجہ رہے جس پر کنونشن پنڈال نعروں سے گونجتا رہا 6 بجے کے قریب واپس روانہ ہوگئے۔

صدر پاکستان آصف علی زرداری آج دو روزہ نجی دورے پر وہاڑی پہنچیں گے جہاں وہ 16 اور 17 فروری کو نواب شفقت پیلس میں قیام کریں گے۔

ذرائع کے مطابق صدر پاکستان معروف صنعتکار نواب شہزاد علی خان اور سابق مشیر وزیراعظم و سابق ایم پی اے نواب شہریار علی خان کے مہمان ہوں گے اور 16 فروری کو شام 5 بجے عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے۔ دورہ کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے مختلف وفود اور دیگر سیاسی زعما کی ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں

استقبال کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، نواب شفقت پیلس کے متصل ہیلی پیڈ کی تیاری آخری مراحل میں ہے اور عوامی اجتماع کیلئے پنڈال سجایا جا رہا ہے۔ صدر پاکستان کے دورے کے موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جا رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button