
راولپنڈی (اے ون نیوز) النور دواخانہ کے حکیم بابر نے نوجوان لڑکی سے شادی کرلی۔ بڑی عمر کے حکیم کی نوجوان لڑکی سے شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی معلومات کے مطابق حکیم بابر کی عمر 60 سال ہے اور وہ راولپنڈی کے مشہور حکیم ہیں۔ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے حکیم بابر اپنی دلہن کو گلاب کے پھولوں کے گجرے پہنا رہے ہیں۔ ان کی دلہن بھی تمام تصاویر میں انتہائی خوش نظر آ رہی ہیں۔
حکیم بابر نے اپنی شادی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیت کی سچائی اور رشتے کی شرعی حیثیت، عمر کے فرق سے زیادہ اہم ہیں۔




