
جدہ(اے ون نیوز)سعودی عرب نے موجودہ صورتحال کے باعث غیرملکیوں کے ویزامیعاد میں توسیع کردی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق جن کے ویزوں کی میعاد 25 فروری تک تھی فیس ادائیگی پر 18 اپریل تک رک سکتے ہیں۔
سعودی حکام کا کہنا ہے کہ جن کے ویزوں کی میعاد 25 فروری کوختم ہوچکی ہے بغیر فیس مملکت کے بین الاقوامی گزرگاہ سے روانہ ہوسکتے ہیں۔
سعودی حکام کے مطابق عمرہ، ٹرانزٹ اور وزٹ ویزوں کے حامل 18 اپریل تک پیش کش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔




