اہم خبریںتازہ تریندنیا

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ سے ماحولیاتی تباہی

لندن(اے ون نیوز) امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری جنگ نے صرف دو ہفتوں میں تقریباً 50 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈفضا میں خارج کر دی ہے، جسے ماہرین نے ایک بڑی ماحولیاتی تباہی قرار دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سب سے زیادہ اخراج عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی تباہی سے ہوا، جس میں گھروں، سکولوں، ہسپتالوں اور تجارتی عمارتوں کی تباہی شامل ہے۔ اندازاً تقریباً 27 لاکھ ٹن صرف اسی تباہی سے خارج ہوئی۔

تازہ تجزیے کے مطابق اس کے علاوہ تیل کے ذخائر اور توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے بعد لاکھوں بیرل تیل جلنے سے تقریباً 21 لاکھ ٹن کاربن اخراج ہوا، جبکہ جنگی طیاروں، فوجی گاڑیوں اور اسلحے کے استعمال نے بھی بڑی مقدار میں گرین ہاوس گیسیں خارج کیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جنگ کے باعث ہونے والا یہ اخراج آئس لینڈ جیسے کئی ممالک کے سالانہ اخراج کے برابر ہے اور اگر جنگ جاری رہی تو اس کے عالمی موسمیاتی اہداف پر سنگین اثرات پڑ سکتے ہیں۔

ماحولیاتی ماہرین کے مطابق فوجی سرگرمیاں پہلے ہی دنیا میں فوسل فیول کے بڑے استعمال کنندگان میں شامل ہیں، جبکہ اس طرح کی جنگیں عالمی حدت کو کم کرنے کی کوششوں کو مزید مشکل بنا دیتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button