اہم خبریںپنجابتازہ ترین

لاہور ،زچگی آپریشن پہلے کرنے کا مقابلہ، لیڈی ولنگنٹن ہسپتال کی دل دہلادینے والی ویڈیو

ڈاکٹر طیبہ اور ڈاکٹر عائشہ کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوا، صوبائی وزیر صحت کا سخت نوٹس

لاہور(اے ون نیوز)لاہور کے لیڈی ولنگنٹن اسپتال میں 2 زچگی آپریشن کے دوران ڈاکٹرز نے آپس میں مقابلہ کیا جس کی تھیٹر میں بنی گئی ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں دو خواتین کے سی سیکشن (آپریشن) کے دوران ڈاکٹر طیبہ اور ڈاکٹر عائشہ کی ٹیمیں تھیٹر میں موجود تھیں۔

اس دوران تھیٹر میں کھڑی سٹاف نے ویڈیو بنائی اور بتایا کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیز ترین آپریشن کرنے کا مقابلہ چل رہا ہے جس کا فیصلہ ڈاکٹر عیسیٰ کریں گے۔

ویڈیو بنانے والی لڑکیوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک ڈاکٹر طیبہ کی سپورٹر ہے اور دوسری ڈاکٹر عائشہ کی ہے اور دونوں کے درمیان فُل مقابلہ چل رہا ہے۔

دوسری جانب صوبائی وزیر صحت نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرکے سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جس کی ویڈیو آج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی اور یہ ویڈیو سخت پابندی کے باوجود ڈاکٹرز کی ٹیم نے ہی بنائی ہے۔

شہریوں نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد شدید تحفظات کا اظہار کیا اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مریضوں کی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔

https://x.com/aliafzalsayal/status/2037499652245987771?s=20

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button