
کراچی(اے ون نیوز)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 4 ہزار 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 72 ہزار 62 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10گرام سونےکی قیمت 4 ہزار 116 روپے بڑھ کر 4لاکھ 4ہزار 717 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 7454 روپے رہی، دوسری جانب عالمی بازارمیں سونے کی قیمت48 ڈالر بڑھ کر 4493 ڈالر فی اونس ہے۔




