
جدہ(اے ون نیوز)متحدہ عرب امارات سے اسرائیل جانے والی پرواز میں پیش آنے والے حالیہ واقعے کے بعد پرواز کے زخمی پائلٹ سمت مچھ چہار کا پہلا بیان سامنے آگیا۔
زخمی پائلٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ ساتھیوں، مسافروں اور عملے سمیت سب کا شکرگزارہوں جو مشکل وقت میں ساتھ کھڑے رہے۔
انہوں کہا کہ بطورپائلٹ میں نےاپنی ڈیوٹی انجام دی اور شکرگزار ہوں کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کرگیا، مسافرمحفوظ رہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزارت خارجہ نے بھی زخمی بھارتی پائلٹ سمت مچھ چہارکی تصویر شیئر کردی۔
اسرائیلی وزارت خارجہ کے مطابق شدید زخمی ہونے کے باوجود سمت مچھر نے کاک پٹ کا دروازہ کھول دیا،کاک پٹ کا دروازہ کُھلنے پر مسافروں اور عملے نے معاون پائلٹ کو قابو کرلیا۔
اسرائیلی حکام کے مطابق پرواز میں سوار دیگر 2 پائلٹس نے طیارے کو سعودی عرب کے تبوک ائیرپورٹ پر اتارا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کے ایک پائلٹ نے دوسرے پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کر دیا تھا ۔
جہاز کا کنٹرول چھیننے اور اس کو گرانے کی کوشش کٰ گئی تھی ، طیارے میں 169 اسرائیلیوں سمیت 174 مسافر سوار تھے۔ حملہ کرنے والا پائلٹ سعودی حکام کی حراست میں ہے۔
صورتحال اس وقت کنٹرول میں آئی جب طیارے میں موجود مسافروں نے بروقت مداخلت کر کے کو پائلٹ کو قابو کر لیا۔ بعد ازاں جہاز میں سفر کرنے والے ایئرلائن کے دیگر آف ڈیوٹی پائلٹس نے طیارے کا کنٹرول سنبھال کر اسے بحفاظت سعودی عرب میں اتار لیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق سعودی حکام نے حملہ آور کو پائلٹ کو گرفتار کر کے اس سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
دوسری جانب فلائی دبئی نے اس واقعے کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مکمل حقائق ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔




