اہم خبریںتازہ تریندنیا

منگل کو ایران میں کیا ہونے والا ہے؟ ٹرمپ کی نئی سنگین دھمکی سامنے آگئی

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر ایران کو بڑی دھمکی دے ڈالی۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ بزدلوں! آبنائے ہرمز کھول دو ورنہ جہنم جیسی زندگی گزارو گے، آنے والا منگل ایران میں بجلی گھروں اور پلوں کی تباہی کا دن ہوگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید لکھا کہ ایران میں ایسا منظر دیکھا جائے گا جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا ہوگا، بس دیکھتے جاؤ۔

گزشتہ روز بھی امریکی صدر نے ایران کو اہم آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز 48 گھنٹے میں نہ کھولنے پر شدید ردعمل سے خبردار کیا تھا۔

’ٹروتھ سوشل‘ پر ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ یاد ہے جب میں نے ایران کو ڈیل کرنے یا آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے 10 دن کا وقت دیا تھا۔

انہوں نے مزید لکھا تھا کہ وہ وقت ختم ہو رہا ہے جہنم کی آگ نازل ہونے سے پہلے آپ کے پاس 48 گھنٹے باقی ہیں۔

واضح رہے کہ ایران نے انسانی ہمدردی کی بنا پر آبنائے ہرمز سے بحری آمد و رفت کی اجازت دی ہے اور جہازوں کو خصوصی پرمٹ کا اجرا کیا ہے۔

اجازت ناموں کا اطلاق ایرانی بندرگاہوں اور بحیرہ عمان جانے والے جہازوں پر ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button