
لندن(اے ون نیوز)پاکستان کے معروف نیوز چینل اے آر وائے کے اینکر پرسن اقرالحسن نے استعفا دے دیا.
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا اے آر وائی اور عوام راج تحریک میں سے کسی ایک کو منتخب کرنا تھا سو میں نے عوام راج کا انتخاب کیا ہے۔
ااقرار الحسن نے مزید کہا بہت ساری یادوں کے ساتھ اکیس سال کا شاندار سفر شاندار طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔ پروگرام سرعام کو اتنی محبتیں اور دعائیں دینے کا شکریہ۔ پاکستان زندہ باد ،عوام راج پائندہ باد.




