اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ہری پور، گیس پائپ لائن میں لگی آگ میں جھلس کر بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

ہری(اے ون نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں حطار انڈسٹریل ایریا میں گیس پائپ لائن دھماکے کے باعث لگنے والی آگ میں جھلس کر خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق جب کہ 9 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق آگ گیس پائپ لائن میں دھماکے کے نتیجے میں لگی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو ٹیموں نے اب تک 8 افراد کی لاشیں اور 9 زخمیوں کو نکال لیا ہے۔

ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آگ پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے تاہم کچھ حصوں میں آپریشن اب بھی جاری ہے اور مزید پھنسے ہوئے افراد کو نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

شفیع اللہ گنڈاپور کے مطابق واقعے کے فوراً بعد گیس کی سپلائی بند کر دی گئی تھی جب کہ ہری پور کے ساتھ دیگر اضلاع سے بھی ریسکیو ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔

دوسری جانب میڈیکل سپرنٹنڈنٹ منور آفریدی نے بتایا کہ ہری پور کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے، حکام کے مطابق ریسکیو آپریشن جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button