اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پاکستان جانے کا اعلان

واشنگٹن(اے ون نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کا معاہدہ ہو گیا تو دستخط کرنے خود پاکستان جاوں گا.

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے زبردست کام کیا ہے،ایران ایٹمی ہتھیار نہ رکھنے پر رضامند ہو گیا ہے،ایران کے ساتھ معاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں.

واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار نہ رکھنے پر آمادہ ہو چکا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات میں نمایاں پیشرفت ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے میں کافی پیشرفت ہو چکی ہے اور تہران اب ان نکات پر بھی آمادگی ظاہر کر رہا ہے جن پر پہلے تیار نہیں تھا۔

امریکی صدر نے بتایا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ اگلی ملاقات رواں ہفتے کے آخر میں متوقع ہے، ان کے مطابق ایران افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے پر بھی آمادہ ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران کے ساتھ معاہدہ نہ ہو سکا تو دوبارہ جنگ چھڑنے کا خدشہ موجود ہے، تاہم وہ امید رکھتے ہیں کہ بات چیت کامیاب ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 10 روزہ جنگ بندی پر بھی اتفاق ہو چکا ہے جس میں حزب اللہ بھی شامل ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ اب تک دنیا میں 10 جنگیں رکوا چکے ہیں۔

امریکی صدر کے مطابق آبنائے ہرمز میں امریکی ناکہ بندی مؤثر انداز میں جاری ہے جبکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button