اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

ڈیزل کی قیمت میں کمی

اسلام آباد(اے ون نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 353 روپے 43 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔

جمعے کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے فیصلے کے تحت ڈیزل کی قیمت میں نمایاں کمی کی منظوری دی ہے۔

حکومتی فیصلے کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 385 روپے 54 پیسے سے کم ہو کر 353 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جتنا جلد ممکن ہو سکے عوام تک پہنچایا جائے گا۔ نیوز)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button