
واشنگٹن (اے ون نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی امریکی وفد کے ہمراہ پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، جہاں ان کی آئندہ چند گھنٹوں میں آمد متوقع ہے۔
نیویارک پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وفد ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے تناظر میں اہم مذاکرات کے لیے پاکستان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ان مذاکرات کے ذریعے کسی مثبت پیش رفت کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر مذاکرات میں کوئی بریک تھرو حاصل ہوتا ہے تو وہ خود بھی ایران کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہیں، جو سفارتی سطح پر ایک اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔




