اہم خبریںتازہ ترینشوبز

ارشاد بھٹی نے اداکارہ میرا سے معذرت کرلی

لاہور (اے ون نیوز)پاکستان کے معروف صحافی و تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں نامناسب سوالات پر تنقید کے بعد اداکارہ میرا سے معذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ مجھ سے محبت کرنے والے، مجھے دیکھنے، سننے والے، مجھ سے بہتری کی امید رکھنے والے سب دوستوں کی دل آزاری اور قابلِ احترام فلمسٹار میرا سے معذرت کرتا ہوں، میرا ہمیشہ سے یہ ماننا ہے کہ ہر کوئی ہر لمحے سیکھ رہا ہوتا ہے اور جب کچھ بے دھیانی میں بھی غلط ہو جائے تو احساس ہونے کے بعد اُس پر معذرت کرلینی چاہیئے اور ہاں اُن سب اپنوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے یہ احساس دلایا۔

یاد رہے کہ صحافی ارشاد بھٹی اداکارہ میرا کے ساتھ ذاتی نوعیت کے سوالات پوچھنے پر کافی تنقید کی زد میں رہے، سوشل میڈیا پر وائرل کلپ میں صحافی ارشاد بھٹی اپنے پوڈ میں ادا کارہ میرا سے کیپٹن نوید سے متعلق سوال پوچھتے ہیں جس پر میرا جواب دینے انکار کردیتی ہیں اور پروگرام سے اٹھ کر چلی جاتی ہیں،اس معاملے پر پہلے صحافی ارشاد بھٹی نے تفصیلی وضاحت بھی جاری کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ پوڈکاسٹ دراصل ایک پیڈ پروگرام تھا جس کے لیے میں نے ایجنٹ کمپنی کے ذریعے ادائیگی کی، میرے مطابق مہمانوں کا معاوضہ لینا معمول کی بات ہے اور یہ ان کا حق بھی ہوتا ہے، تاہم یہ کسی فلم کی تشہیری مہم نہیں بلکہ صرف انٹرویو تھا، پوڈکاسٹ میں پوچھے گئے سوالات نئے نہیں تھے بلکہ ان موضوعات پر ماضی میں متعدد بار بات ہو چکی ہے، عدالتوں میں کیسز زیر سماعت رہے اور میڈیا پر بھی تفصیل آ چکی ہے۔

ارشاد بھٹی نے کہا کہ پوڈکاسٹ سے قبل اداکارہ میرا سے ملاقات اور تمام معاملات پر گفتگو ہو چکی تھی، اس لیے سوالات نہ تو اچانک تھے اور نہ ہی مہمان کے لیے غیر متوقع تھے، پوڈکاسٹ کے اختتام پر اداکارہ خوشگوار انداز میں آئندہ قسط میں مزید سوالات کے جواب دینے کا وعدہ بھی کرچکی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں گفتگو پر کوئی اعتراض نہیں تھا، تاہم اگر کسی کو انداز بہتر بنانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ اس فیڈبیک کو اہمیت دیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button