اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،عوام بلبلا اٹھے

اسلام آباد(اے ون نیوز)مہنگائی کے ستائے عوام پر حکومت نے پٹرول بم ایک دن پہلے ہی گرا دیا.

پیٹرولیم ڈویژن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 6 روپے 51 پیسے کا اضافہ کردیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پرلیوی103 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 112 روپے14 پیسے فی لیٹرکردی گئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرلیوی28 روپے69 پیسے سے بڑھاکر37 روپے33 پیسے فی لیٹر کردی گئی۔ ہائی آکٹین پرلیوی305 روپے37 سے بڑھاکر307 روپے52 پیسے فی لیٹرکردی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ کل یکم مئی کی چھٹی ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان آج ہی کیا گیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button