
کراچی (اے ون نیوز)شہر قائد کے علاقے لانڈھی میں معاشی ، مالی تنگدستی اور بیروزگاری سے دلبرداشتہ 2 بہنوں نے اکلوتے بھائی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی کے علاقے چراغ ہوٹل کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں متوفی کی شناخت 26 سالہ محمد انس ولد محمد فاروق کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او لانڈھی صلاح الدین قاضی نے بتایا کہ متوفی یتیم اور 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا جس مکان میں وہ اپنی والدہ اور 2 بہنوں کے ساتھ رہتا تھا وہ کرایے کا ہے جبکہ متوفی نے میٹرک تک تعلیم حاصل کی ہوئی تھی جبکہ وہ کام کی تلاش میں بھی رہتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ روزگار کا کوئی مستقل حل نہیں نکل سکا، گھر کے معاشی اور مالی حالات سے تنگ متوفی کی والدہ نے انس کو کام نہ کرنے پر ڈانٹا تھا جس سے دلبرداشتہ ہو کر اس نے کمرے میں جا کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی تاہم پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
انس کی میت گھر پہنچے پر کہرام مچ گیا ماں اور دونوں بہنیں میت سے لپٹ کر دھاڑیں مار مار کر روتی رہیں جبکہ اس موقع پر اہل محلہ کی بڑی تعداد بھی ان کے گھر جمع تھی اور واقعہ پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔




