اہم خبریںتازہ تریندنیا

متحدہ عرب امارات نے ایران کو بڑی دھمکی لگا دی

ابو ظہبی (اے ون نیوز) متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے ملک میں شہری مقامات اور تنصیبات پر ایران کی جانب سے میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے کیے گئے حالیہ بلا اشتعال حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے، جن کے نتیجے میں تین بھارتی شہری زخمی ہوئے ہیں۔

اپنے آفیشل بیان میں وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ یہ حملے خطرناک اشتعال انگیزی، جارحیت کا ناقابل قبول عمل اور متحدہ عرب امارات کی سلامتی، استحکام اور علاقائی سالمیت کے لیے براہ راست خطرہ ہیں جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

اماراتی حکومت نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی صورت میں اپنی خودمختاری اور سلامتی کے خلاف خطرات کو برداشت نہیں کرے گی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی حفاظت اور ان حملوں کا جواب دینے کا مکمل قانونی حق محفوظ رکھتی ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ شہری آبادی اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا تمام قانونی اور انسانی اصولوں کے منافی ہے، اس لیے ان حملوں کو فوری طور پر بند کیا جائے، جبکہ متحدہ عرب امارات ان تمام حملوں اور ان کے نتائج کی مکمل ذمہ داری ایران پر عائد کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button