اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بارش اورژالہ باری: این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

اسلام آباد(اے ون نیوز) این ڈی ایم اے نے آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اورژالہ باری کا الرٹ جاری کردیا ۔

این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 12سے24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت کے علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد،مری، راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، گوجر خان، جہلم، کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ سیالکوٹ، نارووال، لیہ، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

لاہور، قصور،میانوالی،سرگودھا، جھنگ اورملتان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گلگت، اسکردو، گھانچے، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، شگر،کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، حویلی، پونچھ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش کا امکان ہے ۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کالام، مینگورہ، ملاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، نوشہرہ، پشاور، مردان، باجوڑ، چارسدہ، کوہاٹ، کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان متاثرہ علاقوں میں بارش کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی خدشہ ہے۔

این ڈی ایم اے نےخبردار کیا ہے کہ بڑھتے درجہ حرارت کے باعث گلیشیئرز اور برف پگھلنے سے گلیشیائی جھیل پھٹنے، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ شہری گلیشیائی جھیلوں کے قریب جانے اور پر خطر ڈھلوانوں پر قیام سے اجتناب کریں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

تیز ہواؤں اور ممکنہ ژالہ باری کے باعث کمزور تعمیرات، سولرپینل اور گاڑیوں کو نقصان کا خدشہ ہے۔ پہاڑی علاقوں میں بارش کے باعث سفر میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور دورانِ سفر احتیاط برتیں۔ آندھی اور خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہیں، مقامی انتظامیہ اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button