
واشنگٹن(اے ون نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو خبردار کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایران کے لیے وقت گزر رہا ہے۔
ایران کو فوراً حرکت میں آنا ہو گا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کو فوری طور پر حرکت میں آنا ہوگا ورنہ ان کے لیےکچھ بھی باقی نہیں رہےگا، وقت بہت اہم ہے۔
چین کے دورہ کے دوران صدر شی جن پنگ کے ساتھ دنیا کے دیگر اہم مسائل کے ساتھ ایران کے معاملہ پر بھی بات چیت کرنے کے بعد صدر ٹرمپ کی ایران کو یہ پہلی واضح دھمکی ہے۔




