اہم خبریںتازہ تریندنیا

صدارتی ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر کے اعزا زمیں تقریب

بارسلونا(اے ون نیوز)نوجوان بین الاقوامی اور صدارتی ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر حکومتِ پاکستان کی جانب سے “تمغۂ امتیاز” حاصل کرنے کے بعد اسپین کے شہر بارسلونا پہنچ گئے، جہاں ان کے اعزاز میں قرطبہ ریسٹورنٹ فورم پر ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کا اہتمام چوہدری اشفاق باغانوالہ، چوہدری شعیب ورک اور چوہدری بلال باسط وڑائچ کی جانب سے قرطبہ ریسٹورنٹ فورم میں کیا گیا، جس میں اسپین بھر سے پاکستانی کمیونٹی، کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر تھے، جبکہ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی چوہدری سالک محمود گوندل نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت حاجی چوہدری کرامت حسین کی آمد تقریب کی خاص توجہ رہی۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کی سعادت چوہدری زبیر نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ بھی پیش کی گئی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض حافظ عبدالرزاق صادق نے انتہائی خوبصورت انداز میں انجام دیے۔تقریب میں پاکستان اور اسپین دونوں ملکوں کے ترانے بھی بجائے گئے ۔

تقریب کے دوران پاکستان اور اسپین کے قومی ترانے بھی بجائے گئے، جنہیں شرکاء نے نہایت احترام اور جذبۂ حب الوطنی کے ساتھ سنا۔

تقریب سے قونصل جنرل آف پاکستان بارسلونا مراد علی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے چوہدری امانت حسین مہر کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدارتی ایوارڈ یافتہ بزنس مین چوہدری امانت حسین مہر نے اپنے خطاب میں حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز صرف ان کی ذات نہیں بلکہ پوری پاکستانی کمیونٹی کے لیے باعثِ فخر ہے، اور وہ مستقبل میں بھی پاکستان اور کمیونٹی کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

تقریب کے میزبان چوہدری اشفاق باغانوالہ نے مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری امانت حسین مہر نے اپنی محنت، کاروباری صلاحیتوں اور سماجی خدمات کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ اسپین میں بھی پاکستانیوں کا نام روشن کیا ہے۔

مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں، جو بیرونِ ملک پاکستان کی نمائندگی اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا، جبکہ شرکاء نے چوہدری امانت حسین مہر کو “تمغۂ امتیاز” حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button