اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

سکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشن، خارجی سرغنہ سمیت 23 دہشتگرد ہلاک

پشاور(اے ون نیوز)سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں کامیاب آپریشن کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے مزید 23 خوارج ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے، سکیورٹی فورسز نےگزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران خوارج کے متعدد ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشنز میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنہ خوارج کے مزید 23 دہشتگردوں کو ہلاک کردیاگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج میں خارجی سرغنہ جان میر عرف طور ثاقب بھی شامل ہے، ہلاک دہشتگرد جان میر عرف طور ثاقب سکیورٹی فورسز کو انتہائی مطلوب تھا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشنز کو دتہ خیل، سپن وام اور بنوں سمیت مختلف حساس علاقوں تک مزید توسیع دی گئی، اس کارروائی سے ان علاقوں میں سرگرم خوارج نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button