اہم خبریںتازہ ترینشوبز

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی طلاق؟، عون شیخ کا بڑا دعویٰ

لاہور(اے ون نیوز)انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والے مشہور جوڑے رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی ازدواجی زندگی سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ دونوں کے درمیان صلح ہو گئی ہے اور طلاق کا معاملہ اب ختم ہو چکا ہے۔

رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی بڑے دھوم دھام سے ہوئی تھی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بہت زیادہ پسند کی گئی تھیں۔ شادی کے بعد دونوں کو سوشل میڈیا پر ایک مقبول جوڑے کے طور پر دیکھا جاتا تھا، تاہم کچھ عرصے بعد ان کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آنے لگیں۔

شادی کے پہلے ہی سال ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام کیوان رکھا گیا۔ لیکن اس دوران بھی ان کے تعلقات میں کشیدگی برقرار رہی۔

وقت کے ساتھ جھگڑے اتنے بڑھ گئے کہ رجب بٹ نے ایمان فاطمہ کو طلاق دینے کا اعلان کر دیا اور باقاعدہ قانونی کارروائی کے لیے نوٹس بھی بھیج دیا۔

اس مشکل وقت میں ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ اپنی بہن کی مدد کے لیے سامنے آئے تھے اور مختلف مواقع پر اس معاملے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے رہے۔

اب ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے اس پورے معاملے پر نئی اور بڑی معلومات شیئر کی ہیں۔

عون شیخ کا کہنا ہے کہ میری بہن اور رجب بٹ کے درمیان اب صلح ہو چکی ہے اور معاملہ حل ہو گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میری والدہ نے بھی مجھے سمجھایا کہ تم گھر کے مرد ہو اس لیے اس لڑائی کو مزید لمبا مت کرو۔ اس لیے میں نے بھی یہی بہتر سمجھا کہ جھگڑا ختم ہونا چاہیے۔عون شیخ کے اس اعلان کے بعد دونوں کے مداحوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

دوسری طرف اس صلح پر سوشل میڈیا کے صارفین ملی جلی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ لوگ اس فیصلے پر تنقید کر رہے ہیں تو کچھ اسے ڈراما قرار دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ تو کیا یہ صلح ان کروڑوں روپے کے لیے ہوئی ہے؟

ایک اور صارف نے عون شیخ کی بات پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کی والدہ کو یہ بات پہلے کیوں سمجھ نہیں آئی؟

ایک اور صارف نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اب کسی کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button