اہم خبریںتازہ ترینخیبر پختونخواہ

عمران نےکہا ہےکہ وہ جیل میں رہنا قبول کرینگے مگر حکومت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے، علیمہ خان

تیمر گرہ(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نےکہا ہےکہ بانی پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کی بھیک نہیں مانگی، بلکہ واضح کیا ہےکہ وہ جیل میں رہنا قبول کریں گے مگر حکومت وقت کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

تیمرگرہ میں تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علیمہ خان نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے اڈیالہ جانے کا وقت آ چکا ہے، اب وقت آگیا ہےکہ کارکنان بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیےگھروں سے نکلیں۔

علیمہ خان نےکہا کہ کارکن پارٹی کی آئندہ تحریک کے لیے متحد اور منظم رہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک مہنگائی، بدامنی اور غیریقینی صورتحال کا شکار ہے، انصاف کے نظام پر سنگین سوالات ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button