
لاہور(اے ون نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کا معرکہ حق اورپاک فوج سے متعلق متنازع بیان سامنے آگیا۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی نے ایک انٹرویومیں معرکۂ حق کے معاملے پر افواجِ پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
نورین نیازی نے کہاکہ معرکۂ حق افواجِ پاکستان اور مودی کا گٹھ جوڑ تھا، مودی کے ساتھ مل کر ڈراما کیا گیا، مودی چاہتا تو دو منٹ میں انہيں فکس کردیتا، وہ اس لیے رکا کہ اسرائیل ان کے پیچھے تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ انہوں نے پاکستان سے اسرائیل کو تسلیم کرانا تھا، ٹرمپ بھی اسی لیے ان کی تعریفیں کرتا ہے ، ورنہ آپ کا کیا خیال ہے ، یہ ٹرمپ کو اچھے لگتے ہیں۔ نورین نیازی نے کہا کہ انہوں نے ابراہم ایکارڈ کرانا تھا، اسرائیل سے پاکستان کے رابطے تھے ، اسی لیے یہ سارا ڈراما پاک فوج کو عزت دلانے کے لیے کیا گیا.




