اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

شاہ چارلس کی کینسر تشخیص کو ابتداء میں خفیہ رکھنا انتہائی مشکل تھا، ملکہ کمیلا

لندن(اے ون نیوز)برطانوی ملکہ کمیلا نے کہا ہے کہ شاہ چارلس سوم کی کینسر کی تشخیص کو ابتدائی طور پر خفیہ رکھنا ان کے لیے انتہائی مشکل تھا۔

اس حوالے سے برطانوی ملکہ کمیلا نے پہلی بار شاہ چارلس کی بیماری سے متعلق گفتگو کی۔

ان کے مطابق فروری 2024 میں شاہ چارلس کی بیماری سامنے آنے سے قبل وہ اپنی شوہر کی بیماری کے بارے میں کسی سے بات نہیں کرسکتی تھیں۔

کمیلا نے کینسر سپورٹ سینٹر کی چیف ایگزیکٹو سے گفتگو میں کہا کہ وہ یہ بات بتانا چاہتی تھیں لیکن انہیں معلوم تھا کہ اس وقت ایسا کرنا مناسب نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیماری کے باوجود دشاہ چارلس نے کام جاری رکھنے کا عزم برقرار رکھا اور کہا کہ یہی ان کا بیماری سے نمٹنے کا طریقہ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button