اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

پیٹرول اور ڈیزل تیسرے روز بھی مہنگا

اسلام آباد(اے ون نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے مسلسل تیسرے روز بھی پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل ڈیزل کی قیمتیں بڑھادی ہیں۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 4 ستمبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 84 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 346 روپے 16 پیسے سے بڑھ کر 349 روپے فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں صرف 2 روپے 28 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 372 روپے 03 پیسے بڑھ کر ہوکر 374 روپے 31 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ایک روز 4 ستمبر 2026 تک کے لیے ہوگیا۔

یاد رہے کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال کے باعث حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ کیا ہے تاہم ہفتہ اور اتوار کو قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی اور قیمتیں برقرار رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ 17 جولائی سے اب تک پیٹرول کی قیمت میں مجموعی طور پر 12 مرتبہ کمی اور 19 مرتبہ اضافہ کیا گیا ہے وہی ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اس عرصے کے دوران 10 مرتبہ کمی ہوئی جب کہ 21 مرتبہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

گزشتہ روز 2 سمتبر کو بھی حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 29 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 346 روپے 16 پیسے فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی تھی۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 11 پیسے کا اضافہ کیا گیا تھا، اس اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 372 روپے 03 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

یکم ستمبر کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا تھا، جہاں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 1 روپے 08 پیسے اضافے کے بعد 343 روپے 87 پیسے مقرر ہوگئی تھی۔ اسی طرح ڈیزل کی فی لیٹر قیمت بھی 51 پیسے اضافے کے بعد 370 روپے 92 پیسے ہوگئی تھی۔

31 اگست کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول 77 پیسے مہنگا جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 1 روپے 03 پیسے سستا کردیا تھا، قیمتوں میں رد و بدل کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی تھی جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئی تھی۔

اس سے قبل 28 اگست کو حکومت نے اگلے 3 روز کے لیے 31 اگست تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا اعلان کیا تھا، پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 58 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 17 پیسے کی کمی کی گئی تھی، اس کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 02 پیسے فی لیٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 371 روپے 44 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button