اہم خبریںتازہ ترین

لاہور،برطانیہ سے آئے نوجوان کی بینک ڈکیتی،انگریزی بھی بولتا رہا

لاہور(اے ون نیوز) جنوبی چھاؤنی بھٹہ چوک کے قریب نجی بینک میں ایک ڈاکو نے کیش کاؤنٹر سے 7 لاکھ روپے لوٹ لیے جبکہ دورانِ ڈکیتی ڈاکو انگریزی میں گفتگو بھی کرتا رہا۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی جس میں دیکھا گیا کہ نقاب پوش مسلح ڈاکو نے دو سیکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا کر واردات کی، ڈاکو مہنگی کار میں سوار ہو کر بینک آیا اور انگلش بھی بولتا رہا۔

فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ڈاکو نے اسلحے کی نوک پر سیکیورٹی گارڈ کی مدد سے کار سے سوٹ کیس نکلوایا، جس کے بعد ایک گارڈ پر پستول تان کر دوسرے گارڈ سے اس کا اسلحہ نیچے رکھوا لیا۔ بعد ازاں ڈاکو اسی گارڈ کو پستول کی نوک پر یرغمال بنا کر کیش کاؤنٹر تک پہنچا۔

پولیس کے مطابق ڈاکو واردات کے بعد سیدھا اپنے گھر گیا، تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈاکو کو نجی سوسائٹی سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی ہے، جو کچھ عرصہ قبل بیرونِ ملک سے واپس لوٹا تھا

ڈی آئی جی آپریشنز کامران فیصل کے مطابق بینک ڈکیتی کی واردات 9 منٹ میں ہوئی، واردات کی کال صبح 9 بج کر 19 منٹ پر موصول ہوئی، ڈکیتی کی واردات کلوز سرکٹ فوٹیج کی مدد سے ٹریس ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم 16 ستمبر کو برطانیہ سے پاکستان آیا، ملزم کے پاس 1200 پاؤنڈز تھے، جو ختم ہو چکے تھے اور رقم ختم ہونے پر اہل خانہ کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد ملزم نے نیٹ فلیکس سیریز دیکھ کر واردات کا منصوبہ بنایا۔ پاکستانیسیاست

ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ملزم نے واردات کے بعد اسلام آباد فرار ہونا تھا، ملزم نے زیر تعمیر گھر میں گاڑی پارک کی اور گاڑی بدل کر اسلام آباد فرار ہونا تھا۔ ملزم لاہور میں اکیلا رہائش پذیر تھا جبکہ اہل خانہ برطانیہ میں مقیم ہیں، ملزم نے اپریل میں پاکستان آنے پر اسلحہ خ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button