اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایلون مسک ایک بار پھر کھرب پتی بن گئے

نیویارک(اے ون نیوز)معروف امریکی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک ایک بار پھر دنیا کے پہلے کھرب پتی بن گئے۔

بلوم برگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق ایلون مسک کی دولت میں 1 ہی دن میں 65 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور ان کی دولت کی مجموعی مالیت 1.04 کھرب ڈالرز تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلون مسک کی دولت میں اضافے کی بڑی وجہ سپیس ایکس اور ٹیسلا کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے آغاز سے سپیس ایکس کے شیئرز میں تقریباً 13 فیصد جب کہ ٹیسلا کے شیئرز میں 6.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک رواں سال جون میں پہلی بار کھرب پتی بنے تھے لیکن بعد میں اپنی دونوں کمپنیوں کے شیئرز میں کمی کے باعث یہ حیثیت برقرار نہ رکھ سکے اور اب تقریباً 3 ماہ بعد انہوں نے دوبارہ یہ اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق مسک کی مجموعی دولت کا 98 فیصد سے زیادہ حصہ اسپیس ایکس اور ٹیسلا میں ان کے شیئرز پر مشتمل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button