اہم خبریںتازہ ترین

سعودی عرب کے 2 ایئرپورٹس پر حملے،ہلاکتیں،زخمیوں میں پاکستانی بھی شامل

ریاض(اے ون نیوز)سعودی عرب کے 2 ایئرپورٹس پر حملوں کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے جب کہ زخمی ہونے والوں میں ایک پاکستانی شہری بھی شامل ہے۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق 6 اور 7 اکتوبر 2026 کو سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 2 الگ الگ حملوں میں نشانہ بنایا گیا۔

ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں مراکش اور الجزائر سے تعلق رکھنے والی 2 مقیم خواتین جاں بحق ہوئیں جب کہ 28 افراد زخمی ہوئے۔

ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک سوڈانی مقیم شخص جان کی بازی ہار گیا جب کہ 8 افراد زخمی ہوئے، جن میں 5 سعودی، 2 مصری اور پاکستانی شہری شامل ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں بعض کی حالت معمولی جب کہ کچھ کی حالت تشویشناک ہے جب کہ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق دونوں ہوائی اڈوں پر ہونے والے حملوں میں جانی نقصان کے ساتھ مادی نقصان بھی ہوا ہے جب کہ متعلقہ ادارے نقصانات کا جائزہ لینے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حملوں کے بعد ایئرپورٹس پر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی جب کہ متعلقہ اداروں نے نقصانات اور واقعے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کرنا شروع کردی ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی موجودگی کی تصدیق

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button