اہم خبریںتازہ تریندنیا

ٹرمپ کی سابق ترجمان کیرولین لیویٹ کا نیا سفر، یکم نومبر سے فوکس نیوز پر تجزیے اور تبصرے پیش کریں گی

واشنگٹن (اے ون نیوز) وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان اور صدر ٹرمپ کی قریبی ساتھی کیرولین لیویٹ اب ٹی وی اسکرین پر نئے سفر کا آغاز کر رہی ہیں۔

امریکی نشریاتی ادارے ’’فوکس نیوز‘‘ نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان اور صدر ٹرمپ کی قرینی ساتھی کیرولین لیویٹ ہمارے نیٹ ورک کا حصہ بن رہی ہیں اور وہ اب ٹی وی اسکرین پر ’’تجزیے اور تبصرے‘‘ پیش کریں گی۔

اس حوالے سے فوکس نیوز میڈیا کی چیف ایگزیکٹو سوزن اسکاٹ کا جاری بیان سامنے آیا ہے جس کے مطابق لیویٹ یکم نومبر سے ’’فوکس نیوز‘‘ پر نظر آئیں گی۔

فوکس نیوز کی سی ای او سوزن اسکاٹ نے وائٹ ہاؤس کی سابق ترجمان کی موجودہ سیاسی منظرنامے پر ’’گہری سمجھ‘‘ کو سراہا۔

دوسری جانب لیویٹ نے کہا:میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کی حیثیت سے اپنے تجربے سے حاصل ہونے والی منفرد بصیرت ناظرین تک پہنچانے کی منتظر ہوں، اس دوران وہی توانائی اور دوٹوک انداز برقرار رکھوں گی جو میری ذمہ داری کے دور کی نمایاں خصوصیات تھیں۔

واضح رہے کہ کیرولین لیویٹ نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے بعد رواں برس اگست کے آخر وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button