اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

ملتان،رحمان بابا ٹرین حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی، 50 سے زائد زخمی

ملتان(اے ون نیوز) ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب کراچی سے پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، پوری ٹرین پٹڑی سے اتر گئی جبکہ چند کوچز الٹ گئیں جس کے نتیجے میں اب تک ڈیڑھ سالہ بچی سمیت 6 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے تجاوز کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور جانے والی ٹرین رحمان بابا ایکسپریس کو ملتان کے قریب حادثہ پیش آیا جس میں کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد امدادی کاموں کیلیے ریسکیو رضا کار اور پاک فوج کی امدادی ٹیمیں پہنچیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی جن میں تین خواتین، دو مراد اور ایک ڈیڑھ سالہ بچی شامل ہے جبکہ 50 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

ترجمان نشتر اسپتال کے مطابق ایک زخمی کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 21 مریض زیر علاج ہیں، زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور اضافی عملہ بھی طلب کر لیا گیا۔

حکام کے مطبق حادثہ صبح تقریباً سوا 5 بجے پیش آیا جس کے بعد امدادی اداروں نے فوری کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد ٹرین میں سوار مسافر اپنا سامان لے کر پٹڑیوں کے کنارے بیٹھے دکھائی دیے۔ بعض ذرائع نے حادثے کے وقت ٹرین کی رفتار تیز ہونے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم حادثے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی جبکہ وزیر ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

ایک مسافر کے مطابق روہڑی کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی بوگی نمبر 9 کے نٹ بولٹ درست کیے گئے تھے تاہم راس بیان کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوسکی اور یہ بھی واضح نہیں کہ اس کا حادثے سے کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

حادثے کے فوری بعد پاک فوج کا امدادی دستے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گیا۔ پاک فوج کے دستے کی طرف سے متاثرہ ریلوے ٹریک پر امدادی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button