اہم خبریںتازہ ترینسندھ

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی کے بھائی کے بنگلے پر چھاپہ، ایک کلو سے زائد آئس اور کوکین برآمد

کراچی(اے ون نیوز)کراچی میں پیپلز پارٹی کے رہنما اعجاز جکھرانی کے بھائی آزاد جکھرانی کے بنگلے پر چھاپے کے دوران ایک کلو سے زائد آئس اور کوکین برآمد کرلی گئی۔

پولیس کے مطابق چھاپہ ایک گرفتار ملزم کی نشان دہی پر مارا گیا جس کے قبضے سے کوکین اور آئس برآمد ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بتایا کہ یہ منشیات آزاد جکھرانی کی ہے اور ان کے بنگلے پر مزید منشیات موجود ہیں۔

پولیس کے مطابق چھاپے کے وقت آزاد جکھرانی گھر پر نہیں تھے انہیں گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اعجاز جکھرانی نے کہاکہ پولیس چھاپے کے دوران چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، اپنے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان کر چکا ہوں لیکن یہ ہمارا خاندانی گھر ہے۔

اعجاز جکھرانی کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ سندھ اور آئی جی سندھ کو معاملے سے آگاہ کر دیا،چھاپے کی تحقیقات کرائی جائیں اور ذمہ داروں کو سزا دی جائے ۔

دوسری جانب قائمہ کمیٹی داخلہ سندھ کی چیئرپرسن فریال تالپور نے جکھرانی ہاؤس پر چھاپے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button