اہم خبریںتازہ ترینشوبز

ٹائیگر شروف پر فائرنگ کرنے والے تینوں شوٹر گرفتار

ممبئی(اے ون نیوز)بالی ووڈ اداکار ٹائیگر شروف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ریلوے پولیس کے ساتھ رابطے کی مدد سے ملزمان کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، جو گجرات کے شہر سورت کی جانب جا رہے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کے دوران پولیس کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے اہم شواہد ملے، جن کی مدد سے ملزمان کے سفر کی سمت معلوم ہوئی۔

پولیس نے ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف)، گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) اور پڑوسی ریاستوں کی پولیس کو الرٹ کیا، جس کے بعد تینوں ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی۔

یہ گرفتاریاں مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس کے اس بیان کے بعد سامنے آئیں، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ممبئی پولیس کو واقعے کے حوالے سے اہم سراغ ملے ہیں اور حملے میں ملوث افراد کے ساتھ ان کے ہینڈلرز کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ناگپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے دعویٰ کیا تھا کہ ملزمان مہاراشٹر سے باہر، ممکنہ طور پر بیرون ملک سے کارروائیاں کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے دیگر ریاستوں کی پولیس اور مرکزی تحقیقاتی اداروں سے بھی تعاون حاصل کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button