اہم خبریںتازہ ترینشوبز

بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ‘پٹاکا گڈیاں’ نے پاکستان میں دھوم مچا دی

لاہور(اے ون نیوز)بھارتی پنجابی کامیڈی فلم پٹاکا گڈیاں (Patakka Guddiyan) کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔

فلم کو ایچ کے سی ڈسٹری بیوشن کمپنی نے ریلیز کیا ہے .یہ ایک فیملی انٹرٹینر کامیڈی فلم ہے جس میں جڑواں بہنوں روہی اور ماہی کی کہانی بیان کی گئی ہے۔

دونوں کا چہرہ ایک جیسا ہے مگر کردار بالکل مختلف ہیں۔ فلم میں ہنسی مذاق، جذبات اور خاندانی رشتوں کا خوبصورت امتزاج ہے۔

فلم مزاح سے بھرپور ہے جس کا مرکزی کردار اداکارہ حشنین چوہان نے نبھایا ہے ۔ فلم کے ہدایت کار: ڈاکٹر مندیپ کور اور لووجندر سنگھ جوہل ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button