
لندن(اے ون نیوز)معروف برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ کو زیادتی اور جنسی حملوں کے مقدمات میں ساڑھے 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق لندن کی ساؤتھ وارک کراؤن کورٹ نے 51 سالہ رسل برانڈ کو چار خواتین کے خلاف 2004 سے 2009 کے دوران کیے گئے جرائم میں سزا سنائی۔
جج جوئل بیناتھن نے رسل برانڈ کو جنسی شکاری قرار دیتے ہوئے ان کے متکبرانہ رویے پر سخت تنقید کی۔
عدالت نے زیادتی کے جرم میں 9 سال جبکہ جنسی حملوں کے تین الزامات پر اضافی سزائیں سنائیں، جن کے نتیجے میں مجموعی سزا ساڑھے 10 سال مقرر ہوئی۔
فیصلہ سنائے جانے کے دوران اداکار خاموش رہے، تاہم جیل لے جائے جانے سے قبل انہوں نے عدالت میں موجود اپنی اہلیہ لورا برانڈ کو محبت کا پیغام دیا۔
عدالت نے متاثرہ خواتین کی بہادری کو بھی سراہا، جنہوں نے مقدمے میں گواہی دی۔




