
اسلام آباد(اے ون نیوز)صحافی عامر متین نے انکشاف کیا ہے کہ یہ خبر درست نہیں ربیعہ احسن اور اسکے شوہر کے درمیان کوئی ناچاقی نہیں تھی، ربیعہ میری کولیگ تھیں، میں اسکے حالات سے واقف تھا.
انہوں نے کہا میاں بیوی کے مابین بہت زیادہ ناچاقی تھی، ربیعہ گھریلو تشدد کا شکار تھیں، کچھ عرصہ پہلے ربیعہ کا اپنے شوہر کے ساتھ تنازعہ ہوا بات طلاق تک پہنچ گئی تھی.
مقتولہ دو ماہ آہنی سہیلی کے گھر رہائش پذیر تھیں، اسکی اپنی فیملی بے اسکی کوئی سپورٹ نہیں کی.
یاد رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ گلشن آباد گھر میں فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں خاتون اینکر پرسن (صحافی) ربیعہ حسن جاں بحق ہوگئی۔
پولیس ذرائع نے کہا کہ خاتون اینکر پرسن نیوز چینل (92 نیوز) میں کام کرتی تھی،راولپنڈی مقتولہ اینکر پرسن نے رات کو نجی ٹی وی پر آخری پروگرام کیا۔
مقتولہ کے شوہر کو بھی شامل تفتیش کرلیا گیا، پولیس ذرائع نے کہا کہ خاتون اینکر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا یا نہیں، تفتیش کررہے ہیں۔
سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے گلشن آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہاینکر پرسن ربیعہ احسن کے قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے، اینکر پرسن ربیعہ احسن کی لاش بیڈ روم سے ملی.
اینکر پرسن کو سامنے سے گردن کے نیچے ایک گولی لگی،ربیعہ احسن کے قتل کی تفتیش شروع کر دی ہے، پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی ٹیم بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جائے وقوعہ سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا ہے.




