اہم خبریںبرطانیہتازہ ترین

برطانیہ میں پناہ گزینوں کی ملک بدری قوانین سخت کرنے کا فیصلہ

لندن(اے ون نیوز) برطانیہ میں ناکام پناہ گزینوں کی ملک بدری کے قوانین سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

برطانیہ میں ناکام پناہ گزینوں کی ملک بدری سے قبل 5 روزہ نوٹس دینے کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ہوم آفس کو پیشگی اطلاع دیے بغیر ناکام پناہ گزینوں کو ملک بدر کرنے کا اختیار ہوگا، پناہ کی درخواست مسترد اور اپیل کا عمل مکمل ہونے پر فوری ملک بدری ممکن ہوگی۔

برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ نئے قانون کے تحت ہوم آفس کو 6 ماہ تک بغیر پیشگی اطلاع ملک بدری کا اختیار ہوگا، ملک بدری سے قبل نوٹس دینے پر آخری لمحات میں اپیلیں دائر ہوتی ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ آخری لمحات میں اپیلوں کے باعث ملک بدری کے عمل میں تاخیر ہوتی ہے، جبکہ وزیر داخلہ شبانہ محمود امیگریشن اینڈ اسائلم بل میں ترمیم کے ذریعے قانون تبدیل کریں گی۔

ہوم آفس کا کہنا ہے کہ ڈنمارک میں ایسی پالیسی کے بعد ملک بدری کے منتظر تارکین وطن کی تعداد 5 سال میں نصف سے کم ہوگئی ہے۔

علاوہ ازیں پناہ گزینوں کےحقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم ریفیوجی کونسل نے مجوزہ قانون سازی پر تنقید کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button