اہم خبریںپنجابتازہ ترین

سرگودھا، گھر میں گھس کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

سرگودھا (اے ون نیوز)سرگودھا کے نواحی علاقے میں گھر میں گھس کر خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ چک 97 شمالی میں پیش آیا جہاں چار مسلح افراد مبینہ طور پر گھر میں داخل ہوئے، خاتون کا شوہر بچوں سمیت ڈیرے پر موجود تھا، ایک ملزم اسلحہ لے کر پہرہ دیتا رہا جبکہ تین ملزمان نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

تھانہ صدر پولیس نے چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے جبکہ خاتون کا میڈیکل بھی کرایا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button