
کراچی(اے ون نیوز)معروف اداکارہ سارہ خان اور اداکار فیروز خان جلد ایک ساتھ ٹی وی اسکرین پر جلوہ گر ہوں گے۔
اداکارہ سارہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دونوں فنکاروں کا بلیک اینڈ وائٹ ٹیزر پوسٹر شیئرکیا، جس کے بعد نئے ڈرامے میں انکی ایک ساتھ اداکاری کی تصدیق ہو گئی۔
سارہ خان نےاس سےقبل ایک مارننگ شو میں شرکت کےدوران اپنے آنے والے بڑے پراجیکٹس کا اشارہ دیا تھا، تاہم اب فیروز خان کے ساتھ نئے ڈرامے میں کام کرنے کی خبر سامنے آگئی ہے۔
سارہ خان اس سے قبل بھی متعدد کامیاب ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، مداح دونوں فنکاروں کو پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔




